ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکادعویٰ، گجرات میں بی جے پی ہی جیتے گی

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکادعویٰ، گجرات میں بی جے پی ہی جیتے گی

Tue, 14 Nov 2017 10:50:55    S.O. News Service

پٹنہ،13؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات کے انتخابات میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بی جے پی کے جیتنے کی پیش گوئی کی ہے۔نتیش نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی ہی کامیابی حاصل کرے گی۔نتیش نے پیر کو پٹنہ میں کہا کہ میرا نظریہ ہے کہ جس ریاست کا وزیر اعظم ہو، اس ریاست کا کوئی آدمی وزیر اعظم کے خلاف ووٹ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا اپنا اندازہ ہیں کہ گجرات کے انتخابات میں بی جے پی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس دعوے کے پیچھے اپنی سیاسی سمجھ اور عوام کی آراء کو بنیاد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ایک پھربار ضرور کامیابی ملے گی۔نتیش کا یہ بیان ضرور بی جے پی لیڈروں کے لئے سکون فراہم کرنے والا ہوگا۔بہار میں بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد انہوں نے اپنے پہلے کانفرنس میں کہا تھا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئی چیلنج نہیں دے سکتاہے۔نتیش کے اس بیان کے بعد مانا جا رہا ہے کہ ان کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ گجرات الیکشن سے اپنے کو الگ کرسکتی ہے۔حالانکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے بارے میں پوچھے جانے پر نتیش کا کہنا تھا کہ یہ سب میڈیا کا کھیل ہے۔میڈیا کبھی ان کو نیچے لے جاتا ہے اور آج کل ان کو اوپر لے جا رہا ہے۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ راہل کبھی بدعنوانی پر آرڈیننس پھاڑتے ہیں تو کبھی ملزمان کے دفاع میں آ جاتے ہیں۔نتیش کا اشارہ ضرور راہل گاندھی کے ذریعہ تیجسوی یادو کے خلاف سی بی آئی کے چھاپے کے بعد کوئی بیان نہ دینے کو لے کر تھا۔


Share: